جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خون کی بیماریوں کا علاج، حکومت نے زبردست حکمتِ عملی تیا ر کرلی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے خون کی بیماریوں کے علاج کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت کی طرف سے تھیلیسمیا کے مریضوں کے علاج کے لئے بجٹ میں 27 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضال میموریل تھیلیسمیا فاؤنڈیشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو ان کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ خون کے امراض سے متعلق کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی کاوشوں کو یکجا کرکے ایک مربوط پالیسی تشکیل دی جاسکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو اس بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ تھیلیسمیا مائنر کے دو مریضوں کی باہم شادی نہ کی جائے کیونکہ ان کی اولاد کے تھیلیسمیا میجر کے مریض ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاح سے قبل تھیلیسمیا کے لازمی ٹیسٹ پر عملدرآمد کیا جانا چاہئیے تاکہ تھیلیسمیا کے نئے مریضوں کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ خون کی تمام بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور مریض بچوں کو خون کی تبدیلی کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے نمایاں کام کررہے ہیں جن کیلئے حکومت ان کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا حکومت ایسے اداروں اور تنظیموں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ ایسے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی مختلف اضلاع میں تھیلیسمیا کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 60 ملین روپے کے ایک منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ اس سال کے بجٹ میں تھیلیسمیا کے کنٹرول کے لئے 27 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے افضال میموریل تھیلیسمیا فاؤنڈیشن کی جانب سے 24 گھنٹے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو نگہداشت ، خون کی تبدیلی اور آئی سی یو کی 24 گھنٹے بلا معاوضہ فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابل تحسین عمل ہے ۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کی جانب سے اگلے سال، ہیمو فیلیا ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ہیموفیلیا کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر عاصم قدوائی نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…