اسلام آباد(آن لائن) خطرناک ترین وائرس پاکستان میں جڑ پکڑنے لگا،13 نئے کیسز سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی،ملک بھر میں کانگو وائرس کی تصدیق کیلئے این آئی ایچ کو بھجوائے گئے 142 نمونوں کی رپورٹ تیار کر لی ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس کے 13 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے تحت پمز اسپتال اسلام آباد کے 2 مریضوں میں ،راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 5 مریضوں میں بھی کانگو وائرس کی رپوٹ مثبت آئی ہے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں دو مریض ،آرمڈ فورسز انسٹیٹیویٹ آف پتھالوجی میں ایک مریض ،خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے 5 کیسزسامنے آئے ہیں بنوں میں چار مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ، خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی سے موصول 8 نمونے تجزیے کے بعد کلئیرقرار دے دئیے گئے لاہور میں دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق، شیخ زید اور نجی اسپتال کے ایک ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے