جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گھروں میں پائے جانے والے عام پودوں سے عمر میں اضافہ کریں

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پودوں سے پروٹین حاصل کرنے والے لوگ جانوروں سے پروٹین حاصل کرنے والوں کی کی نسبت زیادہ دیر تک زندہ رہے جبکہ جلد مرنے والوں میں خوراک کیساتھ موٹاپا، سگریٹ و زیادہ شراب نوشی اور ورزش نہ کرنا بھی اضافی اسباب بنے۔امریکی محققین نے ایک طبی جریدے کو 30 سال پر محیط تحقیق کے بارے میں بتایا جس میں ایک لاکھ تیس ہزار لوگوں کی خوراک کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے۔محققین نے پایا کہ پودوں سے پروٹین حاصل کرنے والے لوگ جانوروں سے پروٹین حاصل کرنے والوں کی کی نسبت زیادہ دیر تک زندہ رہے۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تعلق کی وضاحت کے لیے ابھی مزید تحقیق ضروری ہے۔جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں گوشت، مچھلی انڈے اور دودھ سے بننے والے اشیا شامل ہیں۔جبکہ پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں اناج، پھلیاں، دالیں، سویا، اور روٹی شامل ہیں۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین کے محض تین فیصد اضافہ سے مطالعے کے عرصے کے دوران کسی بھی سے موت کے واقعات 10 فیصد تک کم ہوئے جبکہ دل کے دورے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بارہ فصد تک کم ہوئی۔اسی طرح جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین میں 10 فیصد اضافے سے موت کے واقعات میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ دل کے دورے سے مرنے کے امکانات بھی آٹھ فیصد بڑھ گئے۔اس کے ساتھ ساتھ ان افراد میں موٹاپا، سگریٹ نوشی، زیادہ شراب نوشی اور ورزش نہ کرنا بھی اضافی اسباب بنے۔اس مطالعے کے دوران طرزِ زندگی اور طبی معلومات ہر دو سال بعد اکٹھی کی جاتی تھیں۔ اس دوران لوگ سوال نامہ بھرتے تھے جس میں وہ بتاتے کہ انھوں نے کیا کھایا۔اس سارے عرصے میں کل 36000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے نو ہزار کے قریب دل کے مرض کے باعث ہوئیں۔ 13 ہزار کو کینسر ہوا، اور 14 ہزار دیگر وجوہات سے ہلاک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…