پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

علما کرام لوگوں کو یہ کام کرنے کا ضرور کہیں ، اہم حکمت عملی تیار کر لی گئی

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کے گرم علاقوں کے ہیڈ ماسٹرز اور سینئر اساتذہ کا اعلیٰ سطح اجلاس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق ترین کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ڈی ای او حاجی محمد خان ترین ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مومن خان ، محبت شاہ سمیت گرم علاقوں کے تمام سکولوں کے ہیڈماسٹرز نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق ترین نے تمام ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی کہ فوری طورپر اپنے کلسٹر کے تمام انچارج کا اجلاس طلب کرکے سکول نہ جانے والے بچوں اور بچیوں کی تفصیل اکھٹا کریں نیز بچوں اور بچیوں کے علماء کرام سے ملکر والدین کو اپنے بچوں بچیوں کو اسکول میں داخل کرانے کیلئے راغب کریں اور ساتھ ہی ہی لاؤڈ اسپیکر کے زریعے اعلانات ، ریلیاں مساجد میں علماء کرام سے خطبات میں لوگوں کو اپنے بچوں ، بچیوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کیلئے راغب کریں اور ہفتہ وار تمام رپورٹس پیش کریں تاکہ حکام بالا کو آگا ہ کرتے رہیں داخلہ مہم کے سلسلے میں اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول ہرنائی سے داخلہ مہم کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں ایک ریلی بھی نکالی جائے گی اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کلسٹر کے تمام ہیڈکو بتایا گیا کہ اپنے کلسٹر کے اساتذہ کو پابند کریں کہ اسکولوں میں رہیں دفتر ہذا کے اہل کاروں سے کتب کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں تاکہ 9 اگست 2016 ء کو سکول کھلتے ہی پڑھائی کا آغاز کرسکیں۔
کلسٹر ہیڈ ز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کلسٹر کے تمام اسکولوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور وزٹ کریں اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی ہے اور باقاعدگی سے اسکولوں کی مانیٹرنگ ہوتی رہے گی لہٰذا تمام اساتذہ مقررہ اوقات کار کے مطابق اپنے سکول میں پابند رہیں انہوں نے کہاکہ 14 اگست کو جوش خروش سے منانے کیلئے تمام کلسٹر کے ہیڈز اپنے تمام سکولوں میں وطنی جذبت کے ساتھ 14 اگست کو منانے کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں۔ محمد رفیق ترین نے تمام کلسٹرز ہیڈز کو سکولوں کی فعالیت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کارکردگی کو بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور سرکاری سکولوں کی ساکھ بحال کرکے لوگوں کو راغب کریں کہ وہ اپنے بچوں بچیوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں انہوں نے تمام ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ تمام اساتذہ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے ڈاکو منٹس کی تصدیق کیلئے اپنے ڈاکومنٹس ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کے پاس جمع کرائیں تاکہ متعلقہ اداروں سے ڈاکومنٹس کی تصدیق کراسیکں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہاکہ ضلع میں محکمہ تعلیم کی فعالیت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…