پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے چین براہ راست پروازیں، بڑی خبر آ گئی

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے چیئر مین رانا اخلاق احمد نے پاکستان سے چین کیلئے براہ راست فضائی پروازیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔چین سے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اور خاص طور پر سی پیک کے معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان درآمدی اور برآمدی تاجروں کی آمدورفت بہت بڑھ گئی ہے جبکہ ہمسایہ ملک ہونے کے باوجود ہمیں کئی گھنٹوں کے غیر ضروری سفر کے بعد بذریعہ تھائی لینڈ چین جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بھی چینیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ اس صنعتی اور کاروباری شہر سے بھی لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرانے کے سلسلہ میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے آج پانچ غیر ملکی کمپنیوں سمیت پی آئی اے بھی فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔ برآمدی شہر ہونے کی وجہ سے ان تمام پروازوں کو ان کی ضروریات کے مطابق مسافروں کا لوڈ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جانے والوں کی سہولت کیلئے ان فضائی کمپنیوں کو اب براہ راست فیصل آباد سے چین کیلئے پرواز شروع کرنی چاہیں ۔ اس سے جہاں مقامی تاجروں کو آنے جانے کی سہولت ہوگی وہاں ان کے وقت کی بھی بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے راستے آنے جانے سے تقریباً دوگنا وقت لگتا ہے جبکہ براہ راست پرواز سے اس سے آدھے وقت میں چین جایا جا سکتا ہے



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…