جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

غریب ملک کے وزیر اعظم نے قوم کو کروڑ وں روپوں کا ٹیکہ لگایا، بڑی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 30  جولائی  2016 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ غریب ملک کے وزیر اعظم نے برطانیہ سے واپسی پر قوم کو کروڑ وں روپوں کا ٹیکہ لگایا۔ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک میں مسائل کا انبار ہے۔ حکمران ہر وقت ملک اور عوام کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے دل میں ملک اور عوام کے لئے کوئی درد نہیں۔ملک پر گزشتہ ستر سال سے ایک ہی کرپٹ ٹولہ مختلف ناموں اور جھنڈوں کے ساتھ حکومت کررہا ہے۔ ترقیافتہ، اسلامی اور فلاحی پاکستان ہماراخواب ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کے پاس گروی رکھوایا ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کا مقروض ہے۔ حکومت سود کا دفاع کررہی ہے۔ سود اللہ تعالیٰ سے جنگ ہے ، ہم سود ی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں پارٹیاں نہیں پراپرٹیاں ہیں۔باپ کے بعد بیٹا اور بھائی کے بہن پارٹی کا سربراہ ہوتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں، صرف جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور یہی حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔ جماعت اسلامی نے 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب میں اربوں روپوں کا امدادی سامان تقسیم کیا۔پاکستان کا اخبار اور ٹی وی پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہا۔ ٹی وی اور اخبار کے ذریعہ مغربی تہذیب کو مسلط کیا جارہا ہے۔ ٹی وی پر فحاشی پھیلانے کی اجازت ہے لیکن اسلام کی تبلیغ پر پابندی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو لوگوں کو چھت ، مفت تعلیم ، علاج اور روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔جماعت اسلامی کی طرف عوامی رجوع سے ظاہر ہورہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کا تخت لرز رہا ہے۔
؂جماعت اسلامی میں عوام کے جوق در جوق شمولیت سے ثابت ہورہا ہے کہ سٹیٹس کو کا خاتمہ قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹگرام بازار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر نورالحق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد رفیق، جماعت اسلامی ضلع بٹگرام کے امیر نثار احمد خان، نائب امیر ڈاکٹر حمایت اللہ، تحصیل نائب ناظم حضرت یوسف، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین خالد اخونزادہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ عام میں مسلم ق ضلع بٹگرام کے صدر صدرالزمان خان، یعقوب خان راجداری، جنرل کونسلر حاجی صنوبر، ویلج کونسل راج میرہ کے جنرل کونسلرز محمد غفار خان، محمد نسیم ، محمد اقبال ،عارف زمان خان امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل بٹہ موڑی، محمد سعید داوڑ و دیگر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ قومی ادارے تباہی سے دوچار ہیں لیکن حکمران ان کی بحالی پر توجہ دینے کے بجائے قوم سے لوٹی گئی دولت باہر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ان حکمرانوں سے لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی آزادی گروی رکھ دی ہے،عوام پر بے تحاشا ٹیکسوں کا بوجھ لاد کر ان کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے،حکمران عوام کے دشمن اور چور بن کر ان کو لوٹ رہے ہیں۔ملک توانائی کے بد ترین بحران کا شکار ہے،عوام علاج ،تعلیم ،صاف پانی اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو تجارت بنا دیا ہے،ان کے دامن کرپشن اور لوٹ مار سے آلودہ ہیں ملک میں صرف جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے،جس کی قیادت نچلی سطح سے منتخب ہو کرآتی ہے،جماعت اسلامی کے کسی رہنما کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ،ہماری قیادت اورکارکن ہر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں،جماعت اسلامی قوم کی حقیقی ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…