بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

مقابلے کے امتحان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 30  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے سی ایس ایس امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ،سی ایس ایس امتحانات جنرل، فنانس اور انفارمیشن گروپ میں تقسیم کردئیے ہیں جبکہ سال2018ء میں سی ایس ایس امتحانات تھری کلسٹر پروگرام کے تحت لینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سی ایس ایس امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اب مخصوص گروپ میں امتحان دینے کے لیے متعلقہ تعلیمی ڈ گری لازمی ہو گی۔نئے قوانین کے تحت انفارمیشن اور فنانس گروپ میں سی ایس ایس امتحان دینے کے لیے متعلقہ تعلیمی ڈگری لازم ہو گی جبکہ جنرل ڈسپلن کی ڈگری صرف جنرل گروپ کے لیے ہی قابل قبول ہوگی۔سی ایس ایس فنانس گروپ میں آڈٹ اینڈ اکاونٹس ، پاکستان کسٹمز ، ان لینڈ ریوینو ، انکم ٹیکس اور کامرس اینڈ ٹریڈ جبکہ جنرل گروپ میں پولیس سروسز آف پاکستان ، فارن سروسز ، ڈی ایم جی ، آفس منیجمنٹ گروپ اور ریلوے کے شعبے شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…