پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں اہم محکمے کو کارآمد بنانے کا فیصلہ، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ کے لیے ایسے کار پارکنگ ماڈل تیار کیے جائیں جن سے ریلوے کے مسافروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی سہولتیں میسر آ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ممبر فنانس غلام مصطفی،قائمقام ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر، ہارون غوری، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی، فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسر ڈاکٹر سعید الٰہی، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈارشد سلام خٹک ،چیف کمرشل مینجر پیسنجر خالد خورشید کنور، چیف انجینئراوپن لائن بشارت وحید سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں کے باہر اور منڈیوں کے نزدیک ریلوے کی جو جگہیں خالی پڑی ہیں اُن پر پارکنگ کے جدید نظام متعارف کروائے جائیں جن کے ابتدائی ماڈل دو سے تین سال کے لئے ہوں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈارشد سلام خٹک اور چیف کمرشل منیجر پیسنجر خالد خورشید کنور کو ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے اپنے تمام کار پارکنگ نظام کو بہترین انٹر نیشنل طرز کے مطابق بنا نے اور اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے منصوبہ تیار کرکے آئیندہ کے اجلاس میں پیش کریں اور اس سلسلے میں ایک یونیفارم پالیسی بھی مرتب کی جائے جس سے کمرشل اور لینڈڈیپارٹمنٹ دونوں کے نظام مین بہتری لائی جاسکے اور ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہوسکے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…