اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب آپ گاڑی چلاتے ہیں تو آپ کے چہرے کا دائیاں حصہ سورج کی جانب ہوتا ہے جس کی وجہ سے دائیں جانب کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گاڑی کی سامنے کی سکرین کی وجہ سے الٹراوائلٹ ریز میں 96فیصد کمی ہوتی ہے جبکہ سائیڈ وینڈو میں یہ کمی صرف 70فیصد ہوتی ہے ما ہرین کا کہنا ہے کہ الٹراوائلٹ ریز کی وجہ سے جلد کے کینسر کی وجہ 90فیصد ہوتی ہے اگر آپ اپنے دفتر میں ایسی جگہ بیٹھ رہے ہیں جہاں سورج کی روشنی براہ راست آتی ہے تو یہ بھی شدید خطرے کی بات ہے۔