اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )کھجور وں کا استعمال صحت کے لئے بے حد مفید ہے ،آنحضورﷺ نے بھی کھجور استعما ل کرنے کی تلقین کی ہے ،طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں کا استعمال کینسر سمیت کئی خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے، کھجوریں نزلہ و زکام اور گلے کی خرابی کیلئے فائدہ مند بھی ہے،تحقیق کے مطابق کھجوریں انسانی جسم کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ نظر کو بھی تیز کرتی ہے جبکہ کھجوریں جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔