منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2015 کثرت رائے سے منظور

datetime 24  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما سکندر میندرو نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2015 ایوان میں پیش کیا جس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فنکشنل لیگ نے یونین کونسل کی حد بندی کے نوٹی فکیشن کے اجرا میں بھی ترامیم پیش کیں جسے ایوان نے مسترد کردیا جس کے بعد ایوان نے بل پر مختصر بحث کے بعد اسے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ بل کے متن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا اختیارالیکشن کمیشن کو حاصل ہوگا اور ہرشہری آزادانہ حیثیت میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے گا جب کہ یونین کمیٹیوں اور یوسیز کو وارڈ میں تقسیم کیا جائے گا۔ یوسیز، یونین کمیٹیز اور وارڈ کی حدبندی ریونیو بلاک کے مطابق تحصیل کے اندر ہی ہوگی۔ایوان میں ترمیمی بل پیش کرنے والے رکن اسمبلی سکندر میندرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی حدبندی کا اختیار حکومت کا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کو محدود وقت کے لئے اختیار دیا گیا ہے اور بل کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات نئی حد بندیوں کے تحت ہوں گے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…