پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان ،پاک فوج نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک(آئی این پی)جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈیومیجر جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے اب ان کے لئے کو ئی بھی جگہ نہیں ہے جب کہ قبائلی بچوں کے ہاتھ میں کلا شنکوف کی بجائے قلم تھمایا جا رہا ہے جس کے لئے 2 کیڈٹ کالج ،3 ڈگری کالجز ،3 آرمی پبلک سکولوں کے علاوہ سینکڑوں کے تعداد میں سرکاری سکولیں قائم کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صر ف جنوبی وزیرستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر 2 کیڈٹ کا لج موجود ہے صحت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر جدید آلات سے لیس ایسے ہسپتال موجود ہے جن کی مثال ملک کے دوسرے شہروں میں کم ملتی ہے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز جاوید سلطان کیمپ وانا میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہناتھا کہ پاک افغان بونڈری سے ملحقہ زام چنہ سے لیکر شمالی وزیرستان تک ایک بڑی شاہراہ پر کام جاری ہے جبکہ علاقہ محسود کو معاشی استحکام پر پہچانے کیلئے مکین سے لیکر پا ک افغان بونڈری تک سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ایجنسی میں 500 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں بنائی جا چکی ہیں انہوں نے کہا 2018 تک جنوبی وزیرستان میں فرئنٹیرکور کے 19 ونگ تعینات کیے جائیں گے جن کے لئے ہر 10 کلو میٹر کے فاصلے پرجدید قسم کے قلعے تعمیر کیے جارہے ہیں بجلی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے عنقریب 2 مکامات رزمک اور جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے علاقے کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان پھلوں کے حوالے سے ایک بڑی تجارتی منڈی ہے فروٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے وانا شکئی کے قریب ایک فروٹ سٹوریج ہاوٗس پر کا م شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے زمین خرید لی گئی ہے ا ن کا کہنا تھا فروٹ سٹوریج کے ساتھ ٹماٹر کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹماٹر پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے جس سے نہ صر ف ٹماٹر محفوظ ہونگے بلکہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پید ا ہونگے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے وومن سکل سنٹر عمل میں لایا جا رہا ہے جب کہ بعض مقاما ت پر سکل سنٹر قائم کیے گئے ہیں جن سے خواتین اور بچیاں بھر پور فائدہ اُٹھا رہی ہے ان کا کہناتھا کہ ہر گاؤں کی سطح پر ایک ایک مسجد تعمیر کی گئی ہے جبکہ بچوں کی سیر و تفریح کے لئے کئی پبلک پارک اور سٹیڈیم بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان معدنیات سے مال مال ہے اور ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے جیالوجسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ دریں اثناء صحافیوں کے وفد کو جدید الا ت سے لیس 40 بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال مو لاخان سرائے،کیڈٹ کا لج وانا،شیخہ فاظمہ بن مبارک ہسپتال شولام ،آرمی پبلک سکو ل شکئی ،وومن سکل سنٹر تیارزہ ،ذوالفقار پوسٹ شراونگئی ،گورنمنٹ ہائی سکو ل و چلڈرن پارک سام ،گورنمنٹ ڈگری کا لج لدھا ،جامع مسجد میدان اور کیڈٹ کا لج سپنکئی رغزئی کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اس موقع پر صحافیوں کے وفد کے سا تھ اسسٹنٹ پولیٹکل آفیسر جنوبی وزیرستان محمد شعیب اور پاک آرمی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…