اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

متحدہ کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی گرفتاری ،کون کون زِد میں آئے گا،نام سامنے آگئے

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد پولیس نے متحدہ کے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی گرفتاری کے لیے اعلی حکام سے اجازت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس متحدہ رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کی گرفتاری کے بعد اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی بند فائلیں کھلنے لگیں۔ ملیرسٹی تھانے میں درج دو مقدموں میں نامزد متحدہ رہنماوں کو پہلے ہی عدالت اشتہاری قراردے چکی ہے۔ وسیم اختر کے بعد پولیس نے مقدمے میں مزید رہنماوں کی گرفتاری کے لیے اجازت مانگی ہے۔درج مقدمات میں قمر منصور فاروق ستار رشید گوڈیل خالد مقبول صدیقی طیب ہاشمی سیف یار خان نامزد ہیں۔ مقدمے میں ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج ضمیر الحق سلمان مجاہد عارف ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی نامزد ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں روف صدیقی کے علاوہ کسی بھی رہنما نے ضمانت حاصل نہیں کی جبکہ سیف یار خان ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ ادھر ایم کیو ایم کے پراسرار طور پر غائب رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی امریکا پہنچ گئے ہیں۔پی ایس 121 ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی دو ماہ سے قیادت سے رابطے میں نہیں تھے۔ ندیم راضی کو مختلف الزامات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک ماہ قبل طلب کیا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…