اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں ہر گھر ،دکانوں اور ہوٹلوں پر عام دیکھنے کو ملتا ہے ،ٹی وی دیکھنے کاسب سے زیادہ رجحان عورتوں میں پایا جا تا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔،اچھی خبر یہ ہے کہ اس خطرے کو ٹی وی دیکھتے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہوکر پٹھوں کو حرکت دینے اور ٹانگوں کو تھوڑی دیر تک پھیلانے اور سکیڑنے کی ہلکی پھلکی ورزش کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامات میں سینے کا درد اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں