اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جب بجلی بارے خواجہ آصف نے حقائق پیش نہیں کئے تو چوہدری نثار نے کہا کہ میرے علاقے کلر سیداں، چکری وغیرہ میں لوگ 95 فیصد بل دیتے ہیں لیکن ان کی حالت یہ ہے کہ وہاں 12 سے 15 گھنٹے بجلی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب ہمیں اس معاملے پر جھوٹ بولنے بند ہونے کرنے چاہئیں ورنہ ہماری جو رہی سہی ساکھ ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار غلام حسین نے کہا کہ چوہدری نثار کی بات کا نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد چوہدری نثار 10 منٹ تک بیٹھے رہے اور کابینہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے اٹھ کر چلے گئے۔ سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کی بات کے جواب میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ یہ بھی ایک مغلیہ انداز ہے کہ نو رتن آپس میں لڑتے رہیں لیکن میری مالا جھپتے رہیں۔
چوہدری نثار کابینہ کا اجلاس کیوں چھوڑ کر چلے گئے؟ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو کیا کہا؟ سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشافات کر دیئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں