جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایکسپو پاکستان سے 1 ارب ڈالر کے برآمد ی آرڈرز ملنے کی توقع

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ایکسپو پاکستان نمائش غیرملکی مندوبین کی شرکت اور برآمدی آرڈرز کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔جمعرات26فروری سے کراچی ایکسپو سینٹر میں لگنے والی 4روزہ نمائش سے 1ارب ڈالر سے زائد کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے، نمائش میں دنیا کے 70ملکوں سے 1ہزار سے زائد غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے، ٹریڈ وزیٹرز کی تعداد 30ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے، وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی سرفہرست 12ایکسپورٹ کمپنیوں کو ایکسپوٹ اینویشن ایوارڈ دیں گے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ایس ایم منیر اور سیکریٹری رابعہ جویری آغا نے گزشتہ روز ایکسپو پاکستان سے متعلق خصوصی پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے موجودہ حالات غیرملکی خریداروں کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتی ہے جس کا اندازہ ایکسپو پاکستان نمائش میں غیرملکی مندوبین کی بڑے پیمانے پر شرکت سے کیا جاسکتا ہے، اب تک 789غیرملکی مہمانوں کی آمد کنفرم ہوچکی ہے، مزید 300سے 400 مہمانوں کی آمد کا شیڈول چند روز میں فائنل ہوجائے گا، نمائش میں 350اسٹالز لگائے جارہے ہیں جس میں اعلیٰ معیار کی پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔اس سال نمائش کی تھیم پاکستانی دستکاریاں (کرافٹس)، ہاتھ سے کے جانے والے منفرد کام ہیں۔ سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر نے بتایا کہ نمائش کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کریں گے جبکہ نمائش کے پہلے روز وزیر اعظم 2 گھنٹے تک ایکسپو سینٹر میں موجود رہیں گے، وفاقی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ نمائش میں شرکت کے علاوہ ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے، نمائش میں شریک غیرملکی مہمانوں کے اعزاز میں گورنر ہاو¿س میں خصوصی عشائیہ دیا جائے گا جس میں وفاقی وزیر خزانہ مہمان خصوصی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نمائش گاہ، مندوبین اور غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی حکمت عملی وضع کی گئی ہے، مہمانوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ایکسپو تک مکمل سیکیورٹی اور سہولت فراہم کی جائے گی، اس مقصد کے لیے 75افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ہر افسر ایک وفد کے ساتھ رہنمائی اور سہولت کے لیے مقرر ہوگا، نمائش کے پہلے 2 روز ٹریڈ وزیٹرز کے لیے مخصوص ہوں گے، آخری 2 روز میں عوام بھی شرکت کرسکیں گے، اس سال عوام کی شرکت کا اندازہ 2 لاکھ افراد تک لگایا گیا ہے۔نمائش کے لیے چیمبر آف کامرس اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ خواتین تاجروں کو بلامعاوضہ جگہ فراہم کی گئی ہے، خواتین تاجروں اور ہنرمندوں کے لیے 1ہال مخصوص کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی رابعہ جویری آغا نے بتایا کہ نمائش پر 14کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اخراجات گزشتہ سال کی طرح تخمینے سے کم رکھے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کی تھیم پاکستانی کرافٹ ہیں، گزشتہ ایونٹ کی تھیم ٹرک آرٹ تھی، ایکسپو پاکستان نمائش پاکستانی مصنوعات کے ساتھ کلچر کو بھی فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔گزشتہ سال نمائش میں خصوصی طور پر آراستہ کرکے رکھے گئے رکشے تک غیرملکی مہمان خرید کر لے گئے تھے، نمائش میں غیرملکی مہمانوں کی آمد کے لیے کمرشل قونصلر کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور 10یا اس سے زائد خریدار لانے والے کمرشل اتاشی کو ہی وفد کے ہمراہ پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، نمائش میں جاپان، سری لنکا، ہانگ کانگ، کوریا، ماریشس اور ویتنام کے علاوہ بھارت کے بھی بڑے تجارتی وفود شرکت کریں گے، بھارتی وفد 33 تاجروں پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ دنیا کے بڑے چین اسٹورز کے اعلیٰ نمائندے بھی نمائش میں شرکت کریں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…