اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف کا دورہ چین، پاکستان میں قیام کیسا رہا؟چینی سرمایہ کاروں نے اپنے تجربات سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے شہر جنان میں’’پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘‘ کے دوران پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام اورسرمایہ کاروں کو سٹیج پر آ کر اپنے تجربات شیئر کرنے کی دعوت دی اورکہاکہ آپ چینی زبان میں پوری دیانتداری کیساتھ بغیر لگی لپٹی اپنے تجربات کانفرنس کے شرکاء کیساتھ شیئر کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کرنے والے چینی کمپنیوں کے حکام کی بات سن کر فیصلہ کریں اور جو بھی فیصلہ کرنا ہے، وہ فوری طور پر کریں۔ وزیراعلیٰ کی دعوت پر پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی سرمایہ کاروں اور حکام نے کانفرنس کے شرکاء کیساتھ اپنے تجربات شےئر کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہمیں کام کرنے کا بہترین تجربہ ہوا ہے اور پنجاب میں ہر سطح پر تمام ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف، ان کی ٹیم، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے ہرممکن تعاون کیا ہے۔ پنجاب چین کے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش صوبہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے زبردست ماحول موجود ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف نے سکیورٹی کے حوالے سے بھی انتہائی شاندار اقدامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کانفرنس کے دوران پنجاب میں کام کرنیوالے چینی سرمایہ کاروں کے تجربات کو انتہائی حوصلہ افزا قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین کام کرنیوالی چینی کمپنی کے سربراہ کو وفاقی حکومت سے تمغہ کارکردگی دینے کی سفارش کروں گا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…