جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کے 16ارکان اسمبلی باغی،’’خوف‘‘ کے باعث بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 26  جولائی  2016 |

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے 16ارکان اسمبلی باغی،’’خوف‘‘ کے باعث بڑا فیصلہ کرلیاگیا، پیپلزپارٹی کے 16سے زائد ارکان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی اجلاس سے غیر حاضررہنے کے خدشات سامنے آگئے ،سندھ اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے ،جس کے بعد پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (فنکشنل) اور ایم کیو ایم سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بیرون ملک موجود ارکان سندھ اسمبلی کو وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کے باوجود سابق صوبائی وزراء سید اویس مظفر اور شرجیل انعام میمن سمیت 10ارکان تاحال واپس نہیں پہنچے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں نیا وزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔صوبے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکا ن کی تعداد 91جبکہ نئے وزیراعلی کو اعتماد کے لیے 86ووٹ کی ضرورت ہے ۔تاہم دو سابق صوبائی وزراء سید اویس مظفر اور شرجیل انعام میمن سمیت اس وقت پیپلزپارٹی کے 10سے زائد ارکان بیرون ملک موجود ہیں ۔جبکہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی جانب سے راہیں جدا کیے جانے کے بعد ان کے صاحبزادے بیرسٹر حسنین مرزا بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال نہیں کریں گے ۔تمام صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک میں موجود ارکان کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی تھی تاہم ابھی ان ارکان کی بڑی تعداد واپس نہیں پہنچی ہے جبکہ اویس مظفر اور شرجیل انعام میمن کی فوری واپسی ناممکن نظر آرہی ہے ۔یہ دونوں رہنما گرفتاری کے خوف سے طویل عرصے بیرون ملک موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق موجود صورت حال میں پیپلزپارٹی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کسی امتحان سے کم نہیں ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 16سے زائد ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقع پر اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر ہوسکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے نئے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دلانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں ممکنہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے رابطے تیز کردیئے ہیں اور انہوں نے دبئی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات بھی کی ہے ۔جبکہ ایم کیو ایم سے رابطے کے لیے مراد علی شاہ کی جلد نائن زیرو آمد بھی متوقع ہے ۔ مراد علی شاہ کی کوشش ہے کہ یہ دونوں جماعتیں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر انہیں اعتماد کا ووٹ دیں اور آگے چل کر بھی یہ مفاہمتی عمل جاری رہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مراد علی شاہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی حمایت پر رضامند کرلیتے ہیں تو وزیراعلیٰ کا انتخاب بآسانی عمل میں آجائے گا تاہم دوسری صورت میں پیپلزپارٹی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی ایک بڑے امتحان کے طور پر سامنے آسکتی ہے ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…