اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،دوٹوک جواب،افغانستان کی اُمیدوں پر پانی پھیردیا، افغان مہاجرین کے بھیس میں دہشتگرد آرہے ہیں ، کسی افغان کو دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیں گے ۔، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالا ت میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلو میسی ممکن نہیں ۔وزیر دفاع نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات یا ٹریک ٹو ڈپلومیسی ممکن نہیں ۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ بارڈر منیجمنٹ کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں ٗ افغان مہاجرین کے بھیس میں دہشتگرد آرہے ہیں ، کسی افغان کو دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیں گے ۔