اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کثیر تعداد میں نوجوان ائیرفون کو موسیقی سننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس وقت ہر پانچ میں سے ایک نوجوان کو ان ائیر فونز کے استعمال کے باعث قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے، تحقیق کے مطابق یہ ائیرفون جب لگائے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کے کافی قریب ہوتے ہیں اور ان سے آواز کافی زیادہ دباؤ سے پردے سے ٹکراتی ہے جسکے نتیجے میں سننے کی حس پریشر یا تناؤکا شکار ہوتی ہے اور اس کو نقصان پہنچنا شروع ہوجاتا ہے ماہرین نے مشورہ دیا کہ موسیقی سننے کے لیے ائیرفونز کی بجائے ہیڈفون کو ترجیح دیں کیونکہ اس سے نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا