اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادرک کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے،مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی ادرک استعمال ہوتی آئی ہے ،نسوانی امراض میں بھی اس کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے، متلی و قے کی کیفیت دور کرنے کے لیے دستیاب کئی ادویات کے مقابلے میں ادرک کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے جیسا کہ منہ خشک ہو جانا یا نیند کا نہ آنا وغیرہ۔ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ ادرک مختلف مسائل کی وجہ سے متلی کی کیفیت سے نمٹ سکتی ہے جیسا کہ زہر خورانی، بے چینی، حمل کی وجہ سے طبیعت کی خرابی، جیسا کہ کیموتھراپی۔ اسی طرح ادرک بد ہضمی، اپھارے، گیس او مروڑ کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ علاوہ ازیں جوڑوں کے درد، ورم اور پٹھوں کی تکلیف میں بھی کارگر ہے یہ مدافعتی نظام کوبھی بہتر بناتی ہے