بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

’’صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی‘‘ وزیر اعلیٰ سندھ کے بعد ایک اور اہم سیاسی شخصیت کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے لئے سید مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔دبئی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور شرمیلا فاروقی کو وزارتوں سے ہٹایا جائے گا جبکہ نئے صوبائی داخلہ کے لئے نثار کھوڑو اور آغا سراج درانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ میں بھی بڑے پیمانے میں تبدیلیاں لائی جائینگی،اطلاعات ہیں کہ آدھے سے زائد وزرا کو تبدیل کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ،عوامی خدمت ،ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دینے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی منظور ی دیدی ہے۔ سندھ کی سیاسی صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…