دبئی (آن لائن )سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوئے ، شفاف الیکشن نہ کرانا نواز لیگ کا طرہ امتیاز بن چکا ہے،(ن) لیگ پاکستان میں بھی شفاف الیکشن نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آمریت کو دعوت دینے والے بینرز چوہدری نثار نے لگوائے تا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں اختلافات پیدا ہو جائیں اور وہ خود وزیر اعظم بن جائیں، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اہم رہنماؤں کو طلب کیا ہے تاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے ،کشمیروں کو گھروں میں محصور کردیا گیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لیکن ہماری حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو تو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا خیال نہیں لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے ،یہی واقعات اگر یورپ میں ہوتے تو اقوام متحدہ چیخ اٹھتا اور فوری طور پر کوئی اقدام کرتا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو ماہ تک کوئی وزیر اعظم نہیں تھا ،اس دوران دہشت گردی کے واقعات بڑھے ،وفاقی حکومت سارا الزام کراچی پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ پنجاب میں کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں بلکہ یہ جرائم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم دھرتی ماں کو لوٹنے والوں کا حساب چاہتی ہے ،اس معاملے پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ بد قسمتی سے نواز شریف نے ادارے بھی غیر فعال کردئیے ہیں ،اس لیے شریف برادران کے خلاف کرپشن پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ رینجرز کے قیام اور اختیارات کامعاملہ حل ہو جائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ چیف ایگزیکٹو ہیں ،وہ رینجرز کو قانون کے مطابق بلا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں اچھا کا کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کراچی میں امن میں پولیس کا کوئی کردارنہیں ،شہر میں پولیس اور رینجرز مل کر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ذراصبر رکھیں اور دھمکیاں دینے سے گریز کریں ،ہم اپنا فرض بخوبی جانتے ہیں۔
چودھری نثار بینرز لگوا کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے سنگین دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
یکم جولائی کے بعد پاسپورٹ دفاتر جانے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
شہباز شریف نےصدر زرداری کو چھتری دینے سے انکار کر دیا، نور خان ائیر بیس پر دلچسپ صورتحال
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بھارتی شہری کوایئرلائن کی میزبان سے چھیڑچھاڑ مہنگی پڑ گئی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا



















































