بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے معاملے پر انتہائی اقدام،اعتزاز احسن نے مستقبل کی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پانامہ لیکس کے معاملے پر انتہائی اقدام،اعتزاز احسن نے مستقبل کی خطرناک پیش گوئی کردی، پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘پیپلز پارٹی ہر گزجمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ حکمرانوں کو کرپشن اور عوام پر مہنگائی بم برسانے کی کھلی چھوٹ دیدی جائے۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کرپشن کرکے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے حکمران پانامہ لیکس سے پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور اسے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموشی سے نہیں بیٹھے گی اور اگر حکمران پانامہ لیکس کے معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے رہے توپیپلزپارٹی کے پاس عوامی طاقت موجود ہے ہم بھی سڑکوں پر آنے سے گر یز نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام بد حال ہو چکے ہیں ، غریب کو پینے کا صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں جبکہ حکمرانوں کو 200ارب سے میٹرو ٹرین چلانے کی فکر ہے ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…