جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

آزادکشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟راجہ فاروق حیدر کی حیرت انگیز وضاحت،تردید کردی

datetime 24  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ‘ بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ اتوار کو راجہ فاروق حیدر نے انہیں وزیر اعظم بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ بعض ٹی وی چینلز پ چلنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کا اختیار مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے۔ اس سے قبل جب راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کی خبریں سامنے آئیں تو وفاقی حلقوں کی جانب سے اظہار ناپسندیدگی کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھاکہ راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کے حوالے سے ٹی وی پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نوازشریف کے پاس ہے ۔بعد ازاں راجہ فاروق حیدر نے اپنے وزیراعظم نامزد کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…