لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے بیرون ممالک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوور سیز پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ پولیس سٹیشن ترجیحی طور پر اُن شہروں میں بنائے جائیں گے جہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک مقیم ہے۔ یہ بات کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری کی قیادت میںآٹھ رکنی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے میڈیکل کالجوں میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے اوپن میرٹ کی بنیاد پر 76نشستیں مخصوص کر دی گئی ہیں جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اضلا ع کی سطح پر بھی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ افضال بھٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی پنجاب، اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپوراور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے وفد کے ارکان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور کام کرنے کے جذبے کے بے حد معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ او پی سی کے قیام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے ۔ وفد کے ارکان میں صدر مبین چوہدری کے علاوہ ارشد محمود ، ماجد نذیر ، مسرت اقبال، اکرم عابد، عمران خالد، اورنگزیب چوہدری اور فرید قریشی شامل تھے ۔
پنجاب حکومت کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوورسیز پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان
-
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی تعطیل کا اعلان
-
بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
-
راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل
-
صدر کے ہوٹلوں پر چھاپے، نائٹ کلبز کے لیے اسمگل ہونے والی 32 خواتین بازیاب
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
امریکی و اسرائیلی حملے میں مجتبی خامنہ ای کیسے محفوظ رہے؟ لیک آڈیو میں انکشاف
-
دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی



















































