بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی دارلحکومت میدان جنگ بننے کا خدشہ حکومت اور تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر ٹکرانے کیلئے تیار ریڈ زون سیل کر دیا

datetime 24  جولائی  2016 |

اسلام آباد( آن لائن)حکومت اور تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر ٹکرانے کو تیار۔وفاقی دارلحکومت میدان جنگ بننے کا خدشہ۔حکومت نے آج نیب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نیب اور ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز کھڑے کر کے بند کر دیاگیا۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پُر امن مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں باضابطہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے اپنے ماہرین قانون کو پیٹیشن کی تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین اسحاق ڈار کے خلاف پٹیشن دائر کرانے کیلئے جائیں گے۔ جس کے ساتھ ساتھ نیب ہیڈکوارٹر کے سامنے بڑا احتجاجی بھی کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مظاہرے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے بھی بھرپورردعمل کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ جس کیلئے حکومت نے ایک روز قبل ہی نیب ہیڈ کوارٹر اور ریٖڈ زون کی جانب جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔ ریڈ زون کو سرینا ہوٹل ، نادرا چوک ، ایم این ایز ہاسٹل اور مارگلہ ہوٹل کے قریب سے بند کر دیا گیاہے۔جبکہ مظاہرین کی جانب سے نیب کی جانب رکاوٹوں کو ہٹانے کی صورت میں تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ جس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام آبادانتظامیہ نے ریڈ زون کے باسیوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے ۔جس کے مطابق پارلیمنٹ ، ایوان صدر سے باہر نکلنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرتے ہوئے فیصل ایونیو سے باہر نکل سکے گی جبکہ سیکٹر جی ، ایف اور سیون سکیٹروں سے نکلنے والے سیونتھ ایونیو کے ذریعہ کشمیر ہائی وے کو استعمال کرسکیں گے۔ مری سے لاہور ، پشاور موڑ جانے والے کشمیر چوک ، فیض آباد ، فیصل ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔ سرینا ہوٹل سے سہروردی اور کشمیر ہائی وے سیونتھ ایونیو تک شاہراہیں بھی بند ہوں گی۔ اس حوال سے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر امن احتجاج کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ اگرحکومت نے اشتعال انگیزی کی تو نتائج کی خود ذمہ دار ہوگی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے 15 سال بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دی گئی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 2001 سے نیب میں تحقیقات زیرالتوا تھیں تاہم ان پر الزامات ثابت نہ ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسحاق ڈار پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا اور 2000 سے غیر قانونی طریقے سے اثاثے جات کے خریدے۔2001 سے اسحاق ڈار کے خلاف 130ارب روپے (32 ملین روپے، 3.488 ملین پاؤنڈز اور 1250 ملین ڈالرز) کرپشن کیس کی تحقیقات کی جارہی میں تھی، خیال رہے کہ 2001 میں اسحاق ڈار وزیر تجارت کے عہدے پر فائز تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…