بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

مفتی منیب الرحمان کو ہٹائے جانے کی افواہیں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 23  جولائی  2016 |

کو ئٹہ(آئی این پی)مفتی منیب الرحمان کے بغیر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیں قبول نہیں ،تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستا ن بلوچستان کے صوبائی صدر سردار مولانا محمد وزیر القادری کی صدارت میں مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ عربیہ غوثیہ سلطانیہ میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سردار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت موجودہ رویت ہلاکمیٹی کو متنازہ بنایا جارہا ہے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کی ہے مفتی منیب الرحمان پر تمام مسالک کا اتفاق ہے پاکستان کی عوام صرف مفتی منیب الرحمان پر ہی بھر وسہ کرتی ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چےئرمین مفتی منیب الرحمان کوچند افراد کو خوش کرنے کیلئے ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں مفتی منیب الرحمان قابل اور بہادر شخص ہے مفتی منیب الرحمان کے بغیر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیں قبول نہیں حکومتی اہلکار مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے کی سازشیں بند کرے محکمہ اوقاف کا سرکاری ملازم امام یا خطیب بطور چیئرمین قبول نہیں حکومت رویت ہلال کمیٹی کا حشر بھی علماء کونسل جیسا کرنا چاہتی ہے جس میں زیادہ تر ممبر سرکاری ملازم ہیں جس میں کوئی بھی بلوچستان کا سینئر جید عالم دین و مشائخ عظام شامل نہیں ہماری وزیر اعظم سے گذارش ہے کہ اپنے وفاقی وزیر مذہبی امور کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے دور رکھے وفاقی وزیر مذہبی امور کو علماء کونسل جیسی مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنانے نہیں دینگے جو اس کے حکم کے تحت ہو اگر مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ٹایا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو صر ف مفتی منیب الرحمان ہی چلا سکتا ہے جو کہ ایک شیخ الحدیث عالم اور بہادر شخص ہے اجلاس میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے ضلعی کوارڈینٹر ز کے علاوہ کثیر تعداد میں بلوچستان کے جید علماء کرام اور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے سابقہ عہدیداران نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی پیر عطاء اللہ جان نقشبندی علامہ عبدالرحمان سلطانی علامہ شبیر احمد نوری علامہ نثار احمد عطاری علامہ رحیم بخش قادری قادری علامہ ایم ایم اقبال قادری قاضی دوست محمد پیر محمد اسحاق نقشبندی علامہ عبدالطیف خجک قاری نذیر احمد قادری مولانا سکندرعلی علامہ علی حیات قادری ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…