بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کے خلاف بغاوت،پرویزخٹک نے اہم اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)باغی کارکنوں پرمشتمل ٹولے میں دوایم پی ایز یاسین خلیل اور امجدآفریدی کوتحریک انصاف نے نکال کر ان کی رکنیت ختم کرچکی ہے اسی طرح دیگراراکین اسمبلی میں سے قربان علی خان ،شکیل خان اور عبدالحق کے متعلق پارٹی فیصلہ کریگی ،وزیراعلی پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے اورنہ ہی کسی کو انتقام کا نشانہ بنائینگے تمام ترقیاتی فنڈزکامنصفانہ تقسیم ہورہاہے اور اس کو مزید منصفانہ طریقے سے تقسیم کرینگے ۔جواراکین صوبائی اسمبلی اپنے ہی سیاسی جماعتوں سے نکالے گئے ہیں وہ مل کر حکومت پر دباؤبڑھاناچاہتے ہیں لیکن حکومت کبھی بھی ان کے دباؤمیں نہیں آئے گی۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے پرویزخٹک نے کاکہنا تھا کہ آزادحیثیت سے منتخب رکن اسمبلی جمشید کے متعلق پہلے ہی سے بتایاگیاہے کہ انکی نشست اپوزیشن کو منتقل کی جائے اسی طرح عوامی جمہوری اتحاداپنے رکن اسمبلی بابرسلیم کو نکال چکی ہے باغی کارکنوں پرمشتمل ٹولے میں دوایم پی ایز یاسین خلیل اور امجدآفریدی کوتحریک انصاف نے نکال کر ان کی رکنیت ختم کرچکی ہے اسی طرح دیگراراکین اسمبلی میں سے قربان علی خان ،شکیل خان اور عبدالحق کے متعلق پارٹی فیصلہ کریگی ،ایم این ایز کے متعلق انہوں نے سوال کاجواب دینے سے انکار کردیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے اورنہ ہی کسی کو انتقام کا نشانہ بنائینگے تمام ترقیاتی فنڈزکامنصفانہ تقسیم ہورہاہے اور اس کو مزید منصفانہ طریقے سے تقسیم کرینگے۔وفاق کیخلاف احتجاج کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے پارٹی کو آگاہ کیاہے کہ پانامہ لیکس پراحتجاج کاآغازخیبرپختونخواسے کیاجائے تاہم پارٹی نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاہے وفاق کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس پر تحقیقات کرناچاہتی ہیں لیکن ہرکوئی اپنے طریقہ کار کے مطابق اپنے طریقے سے احتجاج کا راستہ اپناناچاہتاہے۔صوبے میں تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ خان صاحب انرجیٹک بندے ہیں سالوں کا کام دنوں میں چاہتے ہیں جو ہم بھی چاہتے ہیں مگر صوبے کا جو چہرہ بگاڑہ گیاہے شاہد تبدیلی پانچ سالوں میں بھی نہ آسکے، لیکن ہم کوشش کررہے ہیں صوبے میں کے حالات بہترکرسکیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…