کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انورخان سیال نے کہاہے کہ اسد کھرل کا واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ،کسی جرائم پیشہ کو کبھی سپورٹ کیا نہ کریں گے،میرا بھائی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں سندھ کے وزیرداخلہ نے کہاکہ اسد کھرل 2014 سے پہلے میرے مخالفین میں سے تھا۔2014 میں اس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،اسد کھرل کا ایک بھی کیس میں نے ختم نہیں کروایا ۔انہوں نے کہاکہ اسدکھرل معاملے میں کوئی بھی ملوث پایاگیاتوکارروائی ہوگی۔سہیل انورسیال نے کہاکہ کسی جرائم پیشہ شخص کوبچانے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔اسدکھرل معاملے پر خاموش اس لیئے تھا کہ اداروں میں تناؤکی صورتحال تھی اسلئے میڈیاپرآنے سے گریزکیا۔میڈیاپربیان دینے سے تناؤکی صورتحال بڑھ سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کے لوگ مجھے اورمیری فیملی کواچھے طریقے سے جانتے ہیں۔میری فیملی کبھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہی ہے اور میں نے کبھی بھی کسی جرائم پیشہ کوسپورٹ کیا ہے اورنہ ہی کروں گا۔ میرابھائی بھی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہے،اگرہم مجرمانہ سرگرمیوں میں ہوتے تو سندھ میں امن نہ ہوتا۔سہیل انورسیال نے کہاکہ 2014میں40ہزارووٹ لے کرایم پی اے بنا۔سہیل انور سیال نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آج چیف جسٹس کا بیٹا ان کے ساتھ ہے۔فوج اور آئی ایس آئی کی کوششوں سے اویس شاہ بازیاب ہوا۔یہ واضح ہوگیاہے کہ اویس شاہ کہاں سے بازیاب ہوا۔سیاسی مخالف نے مجھ پراویس شاہ کے اغواکاجھوٹاالزام لگایا۔ایک سوال کے جواب وزیرداخلہ نے کہاکہ آئی جی سندھ سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔آئی جی سندھ کے لئے وفاق کوصرف اے ڈی خواجہ کا نام بھیجاتھا۔سندھ میں ایماندار ترین افسران کا تقرر کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزکو مکمل اختیارات دیئے ہیں اورسندھ پولیس سے متعلق فیصلے آئی جی کی مشاورت سے کرتے ہیں۔سندھ حکومت کے افرادپرجھوٹے اور بے بنیاد عائد کیے گئے۔
اسد کھرل کا معاملہ،2014ء سے پہلے ۔۔۔وزیرداخلہ سندھ کا حیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































