اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ عرصہ پہلے برطانیہ کے پلاسٹک کے تاجر نے ایسا مواد متعارف کرایاتھا جس پرآگ بھی اثر نہیں کرتی تھی ،ایسے مواد سے بنے کپڑوں کو اگر پہن لیا جائے تو سورج پر بھی جایا جا سکتا تھا ۔ برطانوی تاجر یوٹیوب پر اب تک کافی ویڈیوز اپ لوڈ کر چکا ہے جس میں اس نے پندرہ سو ڈگری کے شعلوں سے مواد کو جلانے کی کوشش کی لیکن کچھ نہ ہو سکا اسی طرح ایک انڈے پر وہی مواد لگا کر پندرہ سو ڈگری حرارت پر اس کو جلایا گیا تو انڈے کو کچھ نہیں ہوا یہاں تک وہ اندر سے کچا تھا۔برطانوی تاجر سے کافی کمپنیوں نے رابطہ کیا ، لیکن برطانوی تاجر کی شرط تھی کہ وہ کمائی میں سے ستر فیصد حصے لے گا۔ کوئی بھی کمپنی اس شرط کو پورا نہ کر سکی اور برطانوی تاجر یہ فارمولا لے کر دنیا سے رخصت ہوگیا اورآج تک کوئی بھی شخص ایسا مواد تیار نہیں کر سکا ہے