اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ماہرین نے ایک انوکھا تجربہ کیا ہے جس میں دماغ کو ہلکا کرنٹ دے کر بینائی کو کئی گھنٹوں تک بہتر کیا جاسکتا ہے۔تجربے کے لیے ماہرین نے نارمل بصارت والے 20 رضاکاروں کو بھرتی کیا اور ان کی کھوپڑی کے پیچھے الیکٹروڈ لگا کر وہاں بجلی دی گئی جب رضاکاروں کو چارٹ دیکھنے اور پہچاننے کے لیے کہا گیا تو 75 فیصد نے پہلے کے مقابلے میں لکیروں کو اچھی طرح دیکھا اور پہچانا۔ ماہرین کے مطابق سرکی پشت پر 20 منٹ تک ہلکا کرنٹ دوڑانے سے وقتی طور پر بینائی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، برقی رو کے ذریعے نہ صرف دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے ذریعے بصارت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے