اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹینشن کے اس دور میں بالوں کا گرنا عام سی بات بن گئی ہے لیکن احتیا ط کرنے سے بالوں کے گرنے کو روکنا ممکن ہے ،ماہرین کے مطابق 4طریقوں سے گنجے پن سے بچا جاسکتا ہے ، ادویات طبی ماہرین کی تجویز کردہ گولی بالوں کے گرنے کے عمل کو گنج پن کا باعث بننے والے ہارمون کو بلاک کرکے روک سکتی ہے۔Rogaine یا Minoxidilیہ ایک سیال یا فوم کی شکل کی چیز ہے جسے بالوں کا گھنا پن بڑھانے اور اس کے گرنے کے عمل کو سست کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔لیزر لائٹ ٹریٹمنٹایک سرخ روشنی کو بالوں کے غدود کی نشوونما بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کو استعمال کرنے سے جلد کے اندر ورم میں کمی اور بال صحت مند رہتے ہیں۔پی آر پی انجیکشن اس طریقہ کار کے لیے مریض کا تھوڑا سا خون لیا جاتا ہے جس میں platelets کو شامل کرکے کھوپڑی میں لگایا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج کی مدد سے بالوں کے غدود کی نشوونما ہوتی ہے اور گرنے کا عمل رک جاتا ہے