کراچی(نیوز ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت نامور بھارتی تھیٹراور فلمی اداکارنصیرالدین شاہ کی کتاب”اور پھر ایک دن“کی تقریب رونمائی کی گئی۔تقریب سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اردو تھیٹر کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بھارتی سینما ہے، بھارتی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں لیکن صرف اپنی چٹخارے دار کہانیوں کی وجہ سے ورنہ ان میں ماضی جیسی کوئی بات نہیں اور معیاری موضوعات کی فلموں کا فقدان ہے۔نصیر الدین شاہ اپنی اہلیہ رتنا پاتھک شاہ اور صاحبزادی حیبہ شاہ کے ساتھ دورہ پاکستان میں آئے ہوئے ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے لیکن کتاب کی رونمائی بھی ایک مقصد تھا، انھوں نے کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ تھیٹر رہے گا کیونکہ فلم کا تھیٹر سے کوئی موازنہ ہی نہیں، تھیٹر میں فلم کی نسبت زیادہ زندگی کا احساس ہوتا ہے۔تقریب میں نصیر الدین شاہ سے سوال و جوابات کا سلسلہ باندھا، ان کے سوال کے جواب میںنصیر الدین نے کہا کہ بھارت میں ہر گلی میں ایکٹنگ اسکول قائم ہے لیکن اس کے باوجود وہاں بہترین اداکاروں کا فقدان ہے‘ سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اداکاری سیکھانے والوں کو اصل میں اداکاری کرنے کا موقع نہیں ملتا۔مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ اپنی اداکاری سیکھنے کہ لیے کونسی کتاب پڑھی ہے،لیکن میں انھیں بتاتا ہوں کہ بہت سی کتابیں پڑھنے کی کوشش کی لیکن کبھی بھی دوسرے تیسرے صفحے سے آگے نہیں بڑھ پاتا کیونکہ اس سے پہلے ہی میں نیندکی وادی میں چلا جاتا ہوں،جس پر شرکاءسے خوب داد وصول کی۔ نصیر الدین شاہ نے اپنی کتاب سے ایک اقتباس پڑھ کر سنایا اور فیض احمد فیض کا شعر پڑھا،جس پر شرکاء نے کھڑے ہو کر انھیں داد دی۔نامور بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی تقریب رونمائی میں ایسا غیر معمولی رش دیکھنے جیسے آدھے سے زائد عوام امڈ آئی ہو، بڑے بڑے فن کار اور سینئر صحافی نے تقریب میں شرکت کی لیکن نصیرالدین سے ملاقات کے لیے پاکستانی فنکار لائن میں کھڑے رہ گئے اور وہ تقریب کے بعد اپنے پرستاروں اور فن کاروں سے ملے بغیر چلے گئے۔جس پر پاکستانی فن کاروں نے شکایت کی کہ کچھ عرصہ قبل جب پاکستان آئے تھے تو ہمارے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے لیکن آج ملاقات کرنا بھی گوارا نہیں سمجھا۔
نصیرالدین شاہ کی کتاب ”اور پھر ایک دن “ کی کراچی میں رونمائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
ہیکل سلیمانی
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ



















































