اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون انسان سمیت دوسری نوع کا پسندیدہ موسم ہوتا ہے ،لوگ بارشوں میں نہا کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ،لیکن یہ موسم آپکے لئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے نہانے کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ان میں سوزش ہونے لگتی ہے۔ ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ انہیں معمولی سمجھ کر چھوڑ نہیں دینا چاہیے بلکہ اس کا علاج ضروری ہے۔ اس وجہ سے آنکھوں کی سوجن ہوسکتی ہے اور اسے نظر انداز کرنے سے بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہے ایک دوسرے کا تولیہ استعال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ انفیکشن مشترکہ کپڑوں اور تولیہ استعمال کرنے سے ہوتی ہے۔ آنکھوں کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں اور ان میں ’’بوریک ‘‘شامل کرلیں۔ اگر آنکھوں میں سرخ دانہ نکل آئے تو ایسی آنکھوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔