منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی الیکٹریشن نے متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ درہم کا انعام جیت لیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی کے انٹرنیشنل فائنانس سینٹر کے پاکستانی ملازم نے 10 لاکھ درہم کی خطیرانعامی رقم جیت لی ۔ عاطف نظام چوہدری نے ایک مواصلاتی کمپنی کی پری پیڈ بنڈل آفر خریدی تھی اور انہیں کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کے بعد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا، دبئی میڈیا سینٹر میں ڈی یو کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر نے ایک تقریب کے دوران عاطف نظام کو ایک ملین درہم کا چیک دیا۔ عاطف گزشتہ 7 برس سے متحدہ عرب امارت میں ملازمت کررہے ہیں اور اب وہ دبئی کے لکھ پتیوں میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اتنی بڑی انعامی رقم ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگی تبدیل کردے گی تاہم اتنی بڑی رقم صرف کرنے کے لیے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…