جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی اربوں روپے کی کرپشن!!حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  جولائی  2016 |
مظفرآباد( آن لائن نیوز ایجنسی) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے گزشتہ 5سال میں 2ارب روپے سے زائد کی 3سو کنال سرکاری اراضی کی کرپشن کی۔ مظفرآباد میں50کنال زمین اپنے بیٹوں کے نام جبکہ گوجرہ میں 3کروڑ روپے سے زائد کی کوٹھی بنا لی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیٹے چوہدری قاسم کو بھی مختلف اداروں میں کرپشن کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی۔چوہدری قاسم پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔چوہدری عبدالمجید پر حالیہ کشمیر کونسل کے انتخابات میں چوہدری ذیشان سے دس کروڑ روپے لینے کا الزام بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید گزشتہ5سال قبل 50کروڑ کی پراپرٹی اور بینک بیلنس کے مالک تھے جبکہ میر پور میں 3کنال ذاتی زمین تھی وزیر اعظم بننے کے بعد ساڑھے 3سو کنال جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے اوربینک بیلنس بھی 30ارب روپے کے بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ میر پور میں ذاتی جائیداد کی مرمت کے نام پر بھی 60لاکھ ہڑپ کر گئے میر پور میں مختلف منصوبوں کی آڑ میں 3ارب کرپشن کے الزامات بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ کشمیر لیبریشن سیل میں11سو سے زائد جیالوں کو تنخواہوں کے نام پر نوازا گیا ہے۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ زکوٰ ۃ فنڈز کے منافع کے نا م پر ملنے والے کروڑوں روپے بھی ہڑپ کرگیا ہے جس پر آزاد کشمیر کے قانون نافذکرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کی تاہم وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرکے معاملہ وک چند دن میں ہی دبا دیا گیا وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے بیٹے چوہدری قاسم نے منگلا ڈیم کے ٹھیکوں سمیت دیگر کمپنیوں سے کمیشن کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کئے جس کا آج تک اپوزیشن احتساب کر سکی اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کر سکے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر پر الزامات کے حوالے سے آن لائن نے متحدہ بار وزیر اعظم آزاد کشمیر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر وزیر اعظم موقف دینے سے قبل ہی لڑائی جھگڑے پر اتر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…