نئی دہلی(آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیر عظم پر مقبوضہ کشمیر میں فسادات بھڑکانے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے درخواست اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا کے صدر وریش شندیلہ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر امبالہ میں اینٹی ٹریرسٹ فرنٹ آف انڈیا کے صدر وریش شندیلہ نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف درخواست دائر کی جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر عطم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں فسادات بھڑکانے کے لیے حریت رہنماؤں کو اکسایا ہے درخواست جوڈیشل مجسٹریت فرسٹ کلاس کو ارسال کردی گی ہے جو معاملے پر سماعت کریگی۔ شندیلہ کے وکیل سندیپ نے کہاہے کہ درخواست انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔جس میں نواز شریف نے حریت رہنماؤں یٰسین ملک، سید علی گیلانی اور صابر شاہ کو مقبوضہ وادی میں تشدد بھڑکانے کیلئے اکسایا، اسی لئے درخواست میں ان رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ’بھارت‘ میں مقدمہ!!!وجہ سامنے آ گئی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں