جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کار گل جنگ ، بھارتی فضائیہ نے پاکستانی اڈوں پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تو کیا ہوا ؟

datetime 20  جولائی  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ کے دوران بھارت نے پاکستان کی اہم تنصیبات پر حملے کامنصوبہ بنایا تھا، لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر منصوبے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کارگل جنگ سے متعلق حاصل دستاویزات اور سابق فوجی اہلکار کی لکھی گئی ڈائری کے اقتباسات کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ بھارت کارگل جنگ کے دوران پاکستان کی اہم تنصیبات پر حملے کی تیاری کرچکا تھا اور پاکستان کے ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کے لیے محض چند منٹ کے فاصلے پر تھا۔ دستاویزات کے مطابق ہندوستان ایئر فورس (آئی اے ایف) نے حملے کے لیے اہداف مقرر اور نقشے فائنل کرلیے تھے اور ہندوستانی فائٹرز پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے بالکل تیار تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ پائلٹوں کو ایمر جنسی کے لیے ذاتی پستول اور پاکستانی کرنسی بھی دے دی گئی تھی تاکہ کسی بھی مشکل میں پھسنے کی صورت میں فائٹرز پاکستان کی کسی دوسرے کنڑول لائن سے فرار ہوسکیں۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اْس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور ہندوستانی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری تھے۔ پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کو واضح الفاظ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان گارگل میں قابض علاقوں سے دستبردار ہو، کشمیری سرحد کے ساتھ کنڑول لائن کا مطالبہ ختم کرے، فوری طور پر کئی دہائیوں سے متعین کردہ کنڑول لائن کو قبول کرے اور کیپٹن سوربھ کالیا سمیت 6 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پاکستانی فوجی اہلکاروں کو سزا دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…