جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

برساتی موسم، محکموں کو ہائی الرٹ جاری، ڈاکٹرز نے بھی کمر کس لی

datetime 19  جولائی  2016 |

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ہدایت کی ہے کہ برساتی موسم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ چوکس ہوجائیں ۔انہوں نے یہ ہدایت فلڈایمرجنسی پلان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرذیشان شبیررانا،اسسٹنٹ کمشنرز محمد شفیق ،سید تنویر مرتضیٰ شاہ،حافظ محمد نجیب، سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ ،ای ڈی اوز،ٹی ایم اوزاورمتعلقہ افسران موجودتھے۔ڈی سی اونے کہاکہ اگرچہ دریائے راوی میں پانی کی سطح بہت کم ہے اورکمالیہ اورپیرمحل کے مواضعات میں فلڈکاکوئی خطرہ نہیں تاہم پیش بندی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں اورایک جامع رپورٹ مرتب کرکے انہیں پیش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ممکنہ طورپرسیلاب سے متاثرہونے والے مواضعات کاسروے مکمل کرکے اہل علاقہ اوران کے مال مویشیوں کی وبائی امراض سے بچاؤکی ویکسی نیشن فوری مکمل کی جائے اورمال مویشیوں کے لئے چارے اور ونڈے کابروقت بندوبست کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ حفاظتی فلڈبند،نہروں اورراجباہوں کے پشتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اوران پرکسی کوتجاوزات قائم نہ کرنے دی جائیں اورنہ ہی گذرگاہیں بنانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام فلڈبندپرسے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرایکشن لیاجائے اورکارسرکارمیں مداخلت کرنے والے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمات کااندراج یاجائے۔انہوں نے ٹی ایم اوزکوہدایت کی کہ حالیہ ریکارڈبارش کے بعدنشیبی علاقوں اورخصوصاََشہروں سے پانی کے نکاس کے لئے بھرپورکارروائی کی جائے اورتمام سٹاف کوالرٹ رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ ٹوبہ انڈرپاس سے پانی کے اخراج کے لئے مستقل ٹیم تعینات کی جائے اورتمام مشینری کودرست حالت میں رکھاجائے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ معلومات کے تبادلہ کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر/فوکل پرسن آفس میں فلڈکنٹرول روم قائم کردیاجس کے ٹیلی فون نمبر046-9201011پرکال کرکے فلڈسے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔اجلاس میں مزیدبتایاگیاکہ کمالیہ اورپیرمحل کے مختلف مواضعات میں 8فلڈریلیف کیمپ قائم کئے جائیں گے جہاں میڈیکل کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جبکہ موبائل میڈیکل یونٹ بھی فیلڈمیں متحرک رہیں گے۔اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں بھی فکس مقامات اورموبائل صورت میں موجودہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…