کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک )کراچی میں لیاری کے علاقے دبئی چوک میں دستی بم کے حملے میں9افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے دبئی چوک میں دستی بم کے حملے میں9افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔