بال صحت مند ہونے کے ایک اہم عنصر کو تشکیل دیتے ہیں۔جرح پاشا کے شعبہ طب میں جدت کے بعد دوبارہ کھولے جانے والے ” امراض بال” یونٹ نے متعلقہ مریضوں کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہیں۔ہر معاشرے میں لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کو بالوں کے حوالے سے شکایات ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر بال تین ماہ سے زیادہ عرصے تک گرنے کی شکایت ہو، ان میں گہری لکیریں پیدا ہو جائیں، سر کی جلد میں گلٹیاں اور گول شکل کی خالی جگہیں بن جائیں ، خارش ہو یا پھر بالوں کو پکڑنے سے ہاتھ میں ایک سے زیادہ بال آجائیں تو فوری طور پر ماہرین ِ امراضِ جلد سے رابطہ قائم کرنا چاہیے۔جراح پاشا کے شعبہ طب میں واقع “امراضِ بال” یونٹ میں مندرجہ بالا شکایات ہونے والے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائیگا۔جہاں پر مختلف جدید آلات کے ذریعے بالوں پر موجود، چکنائی، نمی اور تیزاب کے تناسب کی پیمائش ممکن بنائی جاتی ہے۔لوگوں کو سب سے زیادہ بال گرنے کی شکایت ہوتی ہے۔ مذکورہ یونٹ میں جدید طریقوں کے ساتھ بالوں کے دوبارہ نکلنے کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار
-
پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکو ل کب کھلیں گے؟ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
حکومت 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کرئے، بڑا مطالبہ
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
غیر ملکی خواجہ سرا سے شادی کرنیوالا نوجوان گرفتار
-
پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا



















































