اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غیرت کے نام پرقتل کا رجحان فروغ پانا انتہائی تشویشناک ہے ۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے قندیل بلوچ کے ’غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ متنازع بھی تھیں تب بھی کسی کو یہ بالکل حق نہیں پہنچتا کہ وہ انہیں قتل کردیں۔انہوں نے ملک میں ’غیرت کے نام پر قتل‘ کا رجحان فروغ پانا انتہائی تشویشناک ہے اور قندیل بلوچ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔