اسلام آباد /لاہور /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ وسطی /جنوبی پنجاب (فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر ، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش جھنگ071، ٹوبہ ٹیک سنگھ 63، گوجرانوالہ، بھکر 42،لاہور(ائیرپورٹ 41، سٹی 34)، اوکاڑہ 23، لیہ 20، اسلام آباد ( گولڑہ ، سیدپور 18، بوکرہ 13، زیروپوائنٹ 02)، سرگودھا 15، راولپنڈی (چکلالہ 08،شمس آباد 04)، ساہیوال02،ڈی آئی خان 41، پارہ چنار 30، پشاور (سٹی 14، ائرپورٹ 01)، چراٹ، دیر 12، مالم جبہ 10، کوہاٹ، لوئر دیر ، کالام05، سیدوشریف02، بارکھان 56، سبی 37، چلاس02،گڑھی دوپٹہ 04 ملی میٹر ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی، تربت، نوکنڈی44، دالبندین، پنجگور 43، دادو، سکھر 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
آئندہ 24گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی



















































