ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی ترکی میں موجودپاکستانیوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ترکی میں پاکستانی قونصل خانہ اور سفارتخانہ ترکی میں مقیم پاکستانی برداری کے اراکین سے مسلسل رابطہ میں ہیں جو بحفاظت ہیں۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ ترک ایئر لائن سے بھی مسلسل رابطہ میں ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی روانگی میں آسانی پیدا کی جاسکے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ترکی کے ہوائی اڈوں پر پاکستانیوں کی ہرممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے۔
ترکی میں صورتحال کے باعث استنبول اور انقرہ سے ترکش ایئرلائن کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ، ملتوی یا ری شیڈول کردی گئی تھیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن نے اب دوبارہ آپریشن شروع کردیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ کے دو افسران اتا ترک ایئرپورٹ پر تعینات کردیئے گئے ہیں جو وہاں پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ترکی میں مدد کیلئے درج ذیل فون نمبرز استنبول کیلئے0090-532-568-3413 اور انقرہ کیلئے0090-505-979-5393 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ایئر لائن کو بھی تجویز دی گئی ہے کہ اسے ٹرانزٹ لاؤنج میں ٹکٹ تبدیل کرنے چاہئیں۔ یہ نمبر صرف ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے ترکی کے ہوائی اڈوں پر دوران سفر پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہیں دیگر افراد سے گذارش ہے کہ ان دو ٹیلی فون نمبروں کو غیرضروری کالز کے ذریعے مصروف نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…