جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چین نے ایک اورپارٹنر ڈھونڈ نکالا، آئندہ تین برسوں میں ساٹھ ارب ڈالر کے دس منصوبے مکمل کرنے کا اعلان

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روانڈا (آئی این پی)چین افریقی ممالک کی ترقی اور تعمیر میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے ، وہ اس کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ہر قسم کا تعاون کررہا ہے ، افریقی ممالک بھی چین کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کررہے ہیں ، وہ اپنے ترقی کے اگلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صاف انرجی کی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔ یہ بات افریقن یونین کی کمشنر برائے توانائی الہام محمود ابراہیم نے یہاں افریقی یونین کی 27ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اس وقت تک خوشحالی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا جب تک اس کا انفراسٹرکچر ترقی یافتہ نہ ہو اور وہ صاف انرجی کے مرحلے میں داخل نہ ہو ، ہم چینی حکومت کے ساتھ شراکت داری کررہے ہیں جس کی وجہ سے چینی سرمایہ کار اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ عالمی بینک کے مطابق افریقی ممالک کی صرف 38فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت حاصل ہے جبکہ صرف دس فیصد کی انٹر نیٹ تک رسائی ہے ، چینی حکومت نے گذشتہ سال چین افریقہ تعاون کے تحت آئندہ تین برسوں کے دوران دس بڑ ے منصوبے مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس سلسلے میں چین نے ساٹھ ارب امریکی ڈالر کی پیشکش کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…