اسلام آباد (این این آئی )پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے قومی فضائی کمپنی نے وزارت خارجہ سے ضروری انتظامات کرنے اور اجازت کے حصول کیلئے رابطہ کیا ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک بوئنگ 777 طیارہ استنبول بھیجا جائیگا تاکہ وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لئے ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازیں ترکی نہیں جاتیں اور ترکش ایئر لائن کے ساتھ ایک انتظامی شراکت کے تحت پی آئی اے کے ٹکٹ یافتہ مسافر ترکش ایئر لائن کی پروازوں پر سفر کرتے ہیں ۔