منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اگلے تین روز ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ٗموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ٗاس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ٗترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔عمران احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ 68، اسلام آباد (بوکرہ 37، گولڑہ 27، زیروپوائنٹ16، سیدپور04)، راولپنڈی (شمس آباد30، چکلالہ19)، منڈی بہاوٰالدین، جوہرہ آباد 30، منگلا 16، چکوال 15، سیالکوٹ(کینٹ08، ائیرپورٹ06)، گجرات06، سرگودھا 05، جہلم 04، لاہور(ائیرپورٹ02)، مری، جھنگ 01۔ خیبرپختونخواہ: سیدوشریف23، کوہاٹ 22، ڈی آئی خان 20، ایبٹ آباد05، مالم جبہ04، لویر دیر 02، کالام01 ملی میٹر بارش ہوئی گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ 18، بونجی 05، استور 03، چلاس02۔ کشمیر: گڑھی دوپٹہ05، کوٹلی 02، راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…