اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو گرفتار کر کے مثال قائم کر نی چاہیے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی دفاع ٗکوئی جواز ٗکوئی غیرت نہیں ٗاس گھناؤنے کام کیلئے قندیل کے بھائی کو گرفتار کر کے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے قندیل بلوچ کے قتل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کوئی رول ماڈل نہیں ہوگی تاہم وہ ایک بہتر زندگی اور موت کی حق دار تھی، ان کے قتل کی مذمت کرتی ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’انہوں نے روایات پر عمل نہیں کیا ٗایک بولڈ آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی گئی، قندیل بلوچ کے قتل کی خبر سن کر دکھ ہوا۔