اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہفتہ کو ترکی کے سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی جسے ترک عوام نے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔سفارتخانے نے کہاکہ ہماری حکومت اور صدر رجب طیب اردوان معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔سفارتخانے نے کہا کہ ترک مسلح افواج حکومتی تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر ایک چھوٹے گروپ نے بغاوت میں حصہ لیا جسے عوام نے اپنے اتحاد اور قوت سے ناکام بنا دیا۔